ڈالر کی پیش قدمی جاری تو لہ سونا 6600روپے مہنگا
کراچی (بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 5پیسے کے اضافے سے 281روپے 97پیسے کاہوگیا۔
دوسری جانب ین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں66ڈالر کے اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 6600روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 49 ہزار 400 روپے پر جاپہنچا ۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت5ہزار659 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 99 ہزار 554 روپے ہوگئی۔