خوردنی تیل کی درآمدات میں 24فیصداضافہ ریکارڈ

 خوردنی تیل کی درآمدات میں 24فیصداضافہ ریکارڈ

اسلام آباد(اے پی پی)خوردنی تیل کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیا۔۔

ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کے دوران 2.750ملین ٹن پام آئل کی درآمدات ریکارڈکی گئیں جو 24.78فیصدزیادہ ہے ۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.498 ملین ٹن پام آئل کی درآمدات ریکارڈکی گئی تھی، جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں پام آئل کادرآمدی بل 2.870ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 2.300ارب ڈالرتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق اپریل میں 260907 میٹرک ٹن پام آئل کی درآمدات ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ سال اپریل میں 235093میٹرک ٹن تھا۔مالی سال کے پہلے 10ماہ میں 24347 میٹرک ٹن سویابین آئل درآمدکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 189فیصدزیادہ ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں