نان بینک مائیکروفنانس کمپنیوں کیلئے ضوابط میں نرمی

نان بینک مائیکروفنانس کمپنیوں کیلئے ضوابط میں نرمی

کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی )نے مالی شمولیت کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے تحت۔۔

، نان بینک مائیکروفنانس کمپنیوں کیلئے ضوابط میں نرمی کی منظوری دے دی ہے جس کے ذریعے وہ حکومت پنجاب کے رہائشی منصوبے اپنی چھت اپنا گھرمیں حصہ لے سکیں گی۔اس اسکیم کا مقصد صوبے بھر میں کم آمدنی والے خاندانوں کو سستے گھروں تک رسائی فراہم کرنا ہے ،یہ اسکیم صوبے بھر کے کم آمدنی والے خاندانوں کو سستے گھروں تک آسان رسائی فراہم کرنے پر مرکوز ہے ۔نان بینک مائیکروفنانس کمپنیاں پاکستان کے مالی نظام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ یہ ان لوگوں کو مالی سہولتیں دیتی ہیں جو عام بینکوں سے فائدہ نہیں اٹھا پاتے ، خاص طور پر دیہی اور دور دراز علاقوں کے کم آمدنی والے افراد اور ان کی خدمات میں چھوٹے قرضے ، روزگار کے لیے مدداور اب سستے گھروں کے لیے مالی معاونت شامل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں