این بی پی کی جانب سے کراچی مویشی منڈی میں اے ٹی ایم سروسز جاری
کراچی(بزنس ڈیسک)نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی)نے کراچی کے ناردرن بائی پاس مویشی منڈی میں اے ٹی ایم بوتھ کی سہولت فرا ہم کردی ہے۔۔۔
تاکہ عید الاضحی کے مصروف سیزن کے دوران تیز، محفوظ اور آسان بینکاری خدمات فراہم کی جاسکیں۔ یہ اقدام اسٹیٹ بینک کی "گو کیش لیس" مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد ڈیجیٹل لین دین اور مالی شمولیت کو فروغ دینا ہے ۔اے ٹی ایم این بی پی کے عملے کو صارفین کی مدد اور اے ٹی ایم کے استعمال کو آسان بنانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔