مستقل 5 سالہ صنعتی اور برآمدی پالیسی ناگزیر، گوہر اعجاز

مستقل 5 سالہ صنعتی اور برآمدی پالیسی ناگزیر، گوہر اعجاز

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین اکنامک پالیسی تھنک ٹینک اور سابق نگران وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے وفاقی حکومت کو پیش کی گئی بجٹ تجاویز میں کہا ہے کہ صنعت کاری ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔۔۔

 مستقل پانچ سال کی صنعتی اور برآمدی پالیسی ضروری ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہاکہ شرح سود 6 فیصد اور صنعت کیلئے توانائی کے نرخ 9 سینٹ فی یونٹ بہت اہم ہیں، تنخواہ دار افراد کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹیکس کی شرح 20 فیصد تک ہونی چاہیے اور سپر ٹیکس صرف ان کارپوریشنز پر ہو جن کا منافع 10 ارب روپے سے زیادہ ہو۔ گوہر اعجاز نے کہا کہ ٹیکس فائلر پراپرٹی خریداروں پر ود ہولڈنگ ٹیکس گھر مالکان کی حوصلہ شکنی کرتا ہے، ٹیکس فائلر پراپرٹی خریداروں پر ودہولڈنگ ٹیکس واپس لیا جانا چاہیے، زراعت کو جدید بنانا اور پیداواری صلاحیت کو پیمانہ بنانا اور اسے یقینی بنانا ہو گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں