سکھر چیمبر کے وفد کی خورشید شاہ سے ملاقات

 سکھر چیمبر کے وفد کی  خورشید شاہ سے ملاقات

سکھر(بیورو رپورٹ)سکھر چیمبر کے صدر محمد خالد کاکیزئی کی قیادت میں نائب صدر ملک اویس رئیس اور سابق صدر عامر علی خان غوری پر مشتمل وفد نے 5 جون 2025 کو سینئر سیاستدان اور رکن قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ سے ان کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات کی۔

اس ملاقات میں سکھر میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال، سیپکو کی ناقص کارکردگی کے باعث عوامی مشکلات اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خدشات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے اس بات پر زور دیا کہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور سیپکو کی عدم توجہی سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، جس پر فوری توجہ کی ضرورت ہے ۔ملاقات میں قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے والے آئندہ مالی سال 2025-26 کے وفاقی بجٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے خدشہ ظاہر کیا کہ نئے ٹیکسوں اور مہنگائی کے ممکنہ اثرات سے مقامی کاروبار مزید دباؤ کا شکار ہو سکتے ہیں۔خورشید احمد شاہ نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ وہ ان تمام اہم عوامی اور تجارتی مسائل کو قومی سطح پر مؤثر انداز میں اجاگر کریں گے اور ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں