ہیلتھ ایکسپو میں شرکت کے لئے 23 جون تک درخواستیں طلب

 ہیلتھ ایکسپو میں شرکت کے لئے 23 جون تک درخواستیں طلب

اسلام آباد(اے پی پی)ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) نے کہا ہے کہ عراق میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ہیلتھ ایکسپوعراق 2025 میں شرکت کے لئے 23 جون تک درخواستیں جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

نمائش  بغداد میں 18 ستمبر سے 21 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں آلات جراحی، ٹیکسٹائل، میڈیکل آلات، لیبارٹری کے آلات اور دندان سازی کے آلات سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں