جنرز کا کپاس کی کوالٹی بہترکرکے برآمد کرنیکا عزم

جنرز کا کپاس کی کوالٹی بہترکرکے برآمد کرنیکا عزم

فیصل آباد(اے پی پی)وائٹ گولڈ کے نام سے مشہور کپاس کی فصل معیشت میں ریڑھ کی ہڈی جیسی اہمیت رکھتی ہے جبکہ پاکستانی کپاس ڈائنگ کے لحاظ سے اچھی ہے۔۔۔

 اس لئے ہم نے اس کی کوالٹی کو مزید بہتر کرکے کپاس کی امپورٹ کی بجائے ایکسپورٹ کی طرف جانا ہے تاکہ معیشت مضبوط اور کسان بھی خوشحال ہو سکے جس کیلئے ہمیں کپاس کی کاشت سے لیکر برداشت تک کے ہر ہر مرحلہ پر فصل پر کڑی نظر رکھنا اور وقتا فوقتا ماہرین زراعت کو کپاس کے کھیتوں کا مشاہدہ بھی کرواتے رہنا ہوگا تاکہ کسی بھی کمی بیشی کی صورت میں اس کا فوری تدارک ممکن بنایا جا سکے۔ کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان کاٹن اسٹینڈرڈ انسٹی ٹیوٹ کا کردار بھی کپاس کی فصل میں انقلاب لا نے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی ایس آئی کپا س کے متعلق تکنیکی تعلیم دے کر بہت اہم کردار ادا کررہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کپاس سے متعلقہ ریفریشر کورسز ہونے بہت ضروری ہیں تاکہ ہمیں ہر قسم کی تبدیلی کی آگاہی ملتی رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں