ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینا پائیدار حکمت عملی ہے، شاہد عمران

ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینا پائیدار حکمت عملی ہے، شاہد عمران

لاہور(اے پی پی)وفاقی چیمبر کی علاقائی کمیٹی برائے خوراک کے کنوینر شاہد عمران نے وزیر اعلی پنجاب کی جانب سے صوبائی بجٹ میں نئے ٹیکسز متعارف کرانے کی بجائے ٹیکس نیٹ کو وسیع کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔

ٹیکس محتسب کے کوآرڈینیٹر سیف الرحمن کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیکس کی بنیاد کو وسعت دینا ایک پائیدار حکمت عملی ہے جس سے ٹیکس دینے والے کاروباروں پر زیادہ بوجھ ڈالے بغیر محصولات کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں