بجٹ صنعتی شعبے کیلئے فائدہ مند نہیں، یونائٹیڈ بزنس گروپ

بجٹ صنعتی شعبے کیلئے فائدہ مند نہیں، یونائٹیڈ بزنس گروپ

کراچی(بزنس رپورٹر)وفاقی چیمبر کے سابق صدر اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے صدر زبیر طفیل اور کورکمیٹی ممبران سید مظہر علی ناصر اور سابق صوبائی وزیر خالد تواب نے۔۔۔

 وفاقی بجٹ 2025-26 کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ صنعتی شعبے کیلئے فائدہ مند نہیں اور نہ ہی عوامی امنگوں کا آئنہ دار ہے۔ بجٹ ملکی سلامتی، داخلی استحکام اورمالیاتی ذمہ داریوں کے درمیان توازن قائم کرنے کی کوشش ضرور ہے لیکن کاروباری طبقے اورسرمایہ کاروں کے لیے تشویش کا باعث ہیں، 4.2 فیصد جی ڈی پی گروتھ اور 7.5 فیصد مہنگائی کی شرح کے اہداف غیر حقیقت پسندانہ ہیں۔یو بی جی رہنماؤں نے کہا کہ زرعی شعبہ، جو قومی آمدنی میں 26 فیصد کا ایک بڑا حصہ رکھتا ہے بدستور ٹیکس نیٹ سے باہر ہے اور اسکی قومی ٹیکس میں شراکت ایک فیصد سے بھی کم ہے جس سے دوسرے شعبوں پر دباؤ پڑ رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں