فیصل خودمختار انٹرن شپ پروگرام کے کراچی گروپ کا کامیابی سے آغاز

فیصل خودمختار انٹرن شپ پروگرام کے کراچی گروپ کا کامیابی سے آغاز

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے سرکل ویمن ایسوسی ایشن کے تعاون سے اپنے ‘‘فیصل خودمختار’’ انٹرن شپ پروگرام کے کراچی گروپ کا کامیابی سے آغاز کردیا ہے۔

اس پروگرام سے خواتین کو بااختیار بنانے کے ساتھ ساتھ جامع معاشی شراکت داری کو فروغ ملے گی۔ یہ اقدام سرکل کے فلیگ شپ ‘‘ورک ریڈینیس پروگرام’’ کا حصہ ہے، جس کے تحت نوجوان خواتین کو کسی بھی کام کی جگہ پر کامیابی کے لیے درکار مہارتوں سے آراستہ کیا جاتا ہے ۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے ‘‘بینکنگ آن ایکوالیٹی انیشی ایٹو’’ کے تحت کراچی کے پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والی مجموعی طور پر 25 نوجوان خواتین کو اس جامع پروگرام کے ذریعے تربیت دی جائے گی، جس کا مقصد ان خواتین کو ضروری مہارتوں، اعتماد اور عملی تجربہ فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں اپنے کیرئیر کو مستحکم بنانے میں مدد مل سکے ۔ ان خواتین کو تربیت مکمل ہونے کے بعد فیصل بینک میں انٹرن شپ دی جائے گی اور ان میں سے اکثریت بینک کے مختلف محکموں میں مستقل ملازمت بھی حاصل کر پائیں گی۔کے لیے کوشاں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں