سولر پر عائد ٹیکس کو فوری ختم کیا جائے، عبدالشکور کھتری
کراچی(بزنس رپورٹر)معروف صنعتکار اور بانی چیئرمین آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسیسنگ ملز ایسوسی ایشن عبدالشکور کھتری نے بجٹ میں سولر انرجی پر 18 فیصد ٹیکس عائد کیے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ اقدام وزیراعظم کی ملک کو روشن بنانے کی کوششوں کو نقصان پہنچانے والا ہے لہٰذا سولر پر عائد ٹیکس کو فوری ختم کیا جائے ۔ بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے صنعتی پیداواری لاگت بہت زیادہ ہوچکی اور اب سولر پر ٹیکس عائد کرنے سے صنعتوں کو سستی توانائی کے ذرائع سے محروم کرنا اور انہیں مہنگی بجلی جبراً خریدنے پر مجبور کرنا ناانصافی ہے، دنیا بھر کی حکومتیں اپنی عوام اور صنعتوں کو ریلیف دیتی ہیں جبکہ ہماری حکومتیں صنعتوں کو نقصان پہنچانے اور عوام پر مہنگی توانائی کے بوجھ ڈالنے میں خوشی محسوس کرتی ہیں، اگر صنعتیں نہیں چلیں گی تو ملک میں خوشحالی کیسے آئے گی ؟ حکومت ٹیکنالوجی کے فوائد سے فائدہ اٹھانے کے بجائے عوام کو پرانی اور غیر مؤثر طریقوں کی طرف لے جا رہی ہے۔