موبی لنک بینک کی خواتین سے متعلق وراثت مہم عالمی کانز لائنز کیلئے منتخب

کراچی(بزنس ڈیسک)موبی لنک بینک کی خواتین سے متعلق وراثت مہم Invisible Heirs کو دنیا کے ممتاز تخلیقی میلے کانز لائنز انٹرنیشنل فیسٹیول آف کریٹوٹی 2025 میں گلاس: دی لائن فار چینج شعبے میں منتخب کیا گیا ہے۔
یہ مہم جدید ٹولز کے ذریعے پاکستان میں خواتین کے وراثتی حقوق کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو اجاگر کرنے کے لیے بنائی گئی ہے ۔کانز فیسٹیول کو اس کیٹیگری میں دنیا بھر سے 251 درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں صرف 28 کو شارٹ لسٹ کیا گیا۔ موبی لنک کی Invisible Heirs مہم اس سے قبل دبئی لینکس، M360 APAC ڈیجیٹل نیشنز ایوارڈز اور گلومو جیسے عالمی اعزازات جیت چکی ہے ۔ اس طاقتور ویڈیو مہم نے خواتین کی انصاف تک رسائی اور معاشی مساوات کے بارے میں ملک گیر گفتگو کو جنم دیا۔جاز کے سی ای او اور موبی لنک بینک کے چیئرمین عامر ابراہیم نے اس عالمی اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ Invisible Heirs ایک ایسے اہم مسئلے کو اجاگر کرتی ہے جسے عمومانظر انداز کر دیا جاتا ہے ـ جو ہے خواتین کا وراثت میں حق۔موبی لنک بینک کے پریذیڈنٹ اور سی ای او حارث محمود چوہدری نے کہا اس مہم کے ساتھ ہم نے ثقافتی خاموشی کو توڑ کر مکالمے میں بدلنے کی کوشش کی اور یہ اعزاز ہمارے تخلیقی مقصد کی توثیق ہے۔