تولہ سونا 3 لاکھ 63 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر

کراچی (بزنس رپورٹر) مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 1,500 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 63 ہزار روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔۔۔
جبکہ 10گرام سونا 1,206 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 11ہزار 213 روپے میں فروخت ہونے لگا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونا 3,432 ڈالر پر جا پہنچا۔ ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ، عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال اور مقامی سطح پر طلب میں اضافے کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اُتار چڑھاؤ دیکھنے میں آ رہا ہے۔