بزنس مین گروپ،کراچی چیمبر کی بجٹ پر سخت تنقید
کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین بزنس مین گروپ زبیر موتی والا اور صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے وفاقی و سندھ بجٹ 2025-26 کو شدید مایوس کن اور کراچی جیسے ملک کے معاشی مرکز کے ساتھ کھلی ناانصافی قرار دیتے ہوئے۔۔۔
اس کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ کراچی اور مجموعی طور پر سندھ کو ترقیاتی فنڈز کی فراہمی میں مسلسل نظرانداز کرنااور ضروری منصوبوں کو مسلسل موخر کرنا انتہائی قابلِ افسوس اور امتیازی رویہ ہے ۔انہوں نے خاص طور پر سکھرحیدرآباد موٹروے جیسے اہم انفرااسٹرکچر منصوبے کیلئے وفاقی بجٹ میں انتہائی قلیل رقم مختص کیے جانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ سندھ اور کراچی کیلئے معاشی روابط کا اہم ذریعہ ہے جس کی کل لاگت 400 ارب روپے سے زائد ہے مگر وفاقی بجٹ میں صرف 15 ارب روپے رکھے گئے ہیں جو اس اہم منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے قطعی ناکافی ہے اور سندھ کی ترقیاتی ترجیحات سے کھلی بے اعتنائی کو ظاہر کرتا ہے ،اسی طرح انہوں نے کے فور واٹر سپلائی منصوبے کی جانب توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ گزشتہ کئی سال سے التواء کا شکار ہے حالانکہ یہ کراچی جیسے پانی کے شدید بحران سے دوچار شہر کے لیے ایک نجات دہندہ منصوبہ ہے۔