سندھ کو لیبرل صنعتی پالیسی کی ضرورت ہے ،صدر نکاٹی

سندھ کو لیبرل صنعتی پالیسی کی ضرورت ہے ،صدر نکاٹی

کراچی (این این آئی)صوبائی بجٹ پر نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ۔۔۔

 صوبہ سندھ کو لیبرل صنعتی پالیسی کی ضرورت ہے ۔فیصل معیز خان نے تجویز کیا کہ شہر کے ساتوں صنعتی زونز کے لئے بجٹ میں رقم مختص کی جائے ۔ صدر نکاٹی نے کہا کہ کمبائند ایفولنٹ پلانٹ صنعت کی ضرورت ہے ، سیف سٹی منصوبے میں شہر کے ساتوں صنعتی زونز کو شامل کیا جائے ۔،حیدرآباد سکھر موٹر وے کی تعمیر فوری کی جائے ،اس منصوبے سے کراچی سمیت سندھ بھر کا معاشی رابطہ موثر ہوجائے گا،یہ منصوبہ تقریبا!144ارب روپے کی لاگت کا ہے مگر حیران کن بات یہ ہے کہ وفاق نے اس منصوبے کیلئے 15ارب روپے رکھے ہیں جو وفاق کا سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے عدم توجہ کا مظہر ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں