اسٹاک ایکسچینج : 254 پوائنٹس کی مندی، 21 ارب خسارہ

اسٹاک ایکسچینج : 254 پوائنٹس کی مندی، 21 ارب خسارہ

کراچی(بزنس رپورٹر)ایشیائی اسٹاک مارکیٹ سمیت پاکستانی اسٹاک ایکسچینج بھی ریڈ زون میں داخل ہوکر پسپائی کا شکار رہی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ٹریڈنگ محدود انداز میں ریکارڈ کی گئی۔

 100 انڈیکس ٹریڈنگ کا آغاز 141 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ22 ہزار367 ہوائنٹس کی نفسیاتی حد سے ہوا۔ دن بھراسٹاک سرمایہ کار عالمی کشیدگی کے سبب محتاط رہے ۔ دوسری جانب آئل اینڈ گیس سیکٹر میں اسٹاک سرمایہ کار زیادہ متحرک رہے ،تاہم مذکورہ تیزی کی شرح مندی میں تبدیل ہوگئی اور دوران ٹریڈنگ انڈیکس 1 لاکھ 22 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ سکا اور 1 لاکھ 21 ہزار 815 پوائنٹس کی نفسیاتی حد تک ٹریڈ ہوا ۔ کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 254 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 21 ہزار 971 پوائنٹس کی نفسیاتی حد پر بند ہوا۔ مارکیٹ کیپٹیلائزیشن 14 ہزار 780 ارب روپے رہی یعنی سرمایہ کاروں کے منافع میں 21 ارب روپے کی کمی ہوگئی۔مجموعی طور پر 473 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جس میں سے 193 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 244 میں کمی اور 36 میں استحکام رہا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں