اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام ،انڈیکس 20پوائنٹس بڑھ گیا

اسٹاک ایکسچینج :کاروباری ہفتے کا مثبت اختتام ،انڈیکس 20پوائنٹس بڑھ گیا

کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس)میں جمعہ کو معمولی تیزی رہی ۔کے ایس ای 100انڈیکس 20.65 پوائنٹس کے۔۔

 اضافے سے 120,023 پوائنٹس پر بند ہوا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو انڈیکس نے سیشن کا آغاز مثبت زون میں کیا تاہم جلد ہی فروخت کے دباؤ کی وجہ سے یہ کاروباری دن کے دوران کم ترین سطح 119,872.16 پوائنٹس تک گرگیا۔تاہم آخری گھنٹوں میں خریداری کا رجحان غالب آیا اورانڈیکس کو دوبارہ مثبت زون میں لے آیا۔ آل شیئر انڈیکس پر کاروباری حجم 421.64 ملین شیئرز رہ گیا، جبکہ حصص کی مجموعی مالیت کم ہو کر 15.65 ارب روپے تک گر گئی۔مجموعی طور پر 468 کمپنیوں کے شیئرز کا لین دین ہواجس میں سے 178 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،245 میں کمی اور 45 میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں