آسٹریا کا اعزازی قونصل خانہ کراچی میں قائم

آسٹریا کا اعزازی  قونصل خانہ کراچی میں قائم

کراچی(این این آئی)بلوچستان سرمایہ کاری بورڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ نے کراچی میں جمہوریہ آسٹریا کے اعزازی قونصل خانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

یہ تقریب آسٹریا کی سفیر برائے پاکستان محترمہ آندریا وِک کی سربراہی میں منعقد ہوئی اور دونوں ممالک کے درمیان 70 سالہ سفارتی تعلقات کی تقریبات کا حصہ تھی۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان، سینیٹر دانش کمار اور مختلف سفارتی، تجارتی اور کاروباری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں