برآمدات میں اضافے کیلئے انقلابی انداز اپنانا ہوگا،نجم مزاری

لاہور( این این آئی)برآمدات کی موجودہ فہرست کے ساتھ آئندہ پانچ سال میں 60ارب ڈالر کی برآمدات کے ہدف کا حصول انتہائی مشکل ہے۔۔۔
برآمدات میں اضافے کیلئے ماضی سے مختلف اور انقلابی انداز اپنانا ہوگا،برآمدات کے تناظر میں عالمی رجحانات کا جائزہ اوراپنی صلاحیتوں کو عالمی طلب کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہوگا،حکومت سرپرستی کرے تو پاکستان آرگینک خوراک اور مصنوعات میں عالمی سطح پر بڑا نام پیدا کر سکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار آرگینک خوراک اور مصنوعات پر ریسرچ کرنے والے ادارے کے سربراہ نجم مزاری نے ‘‘ آرگینک خوراک ، مصنوعات کی ابھرتی ہوئی اربوں ڈالر کی عالمی مارکیٹ اور ہماری سمت ؟’’ کے موضوع پر منعقدہ مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔