لکڑی کی شناخت، معیار کا تجزیہ اور برآمدی طریقہ کارکے عنوان سے سیمینار

لکڑی کی شناخت، معیار کا تجزیہ اور برآمدی طریقہ کارکے عنوان سے سیمینار

کراچی(بزنس ڈیسک)ٹڈاپ کے ای اینڈ ایم ڈویژن II کے تحت \"لکڑی کی شناخت، معیار کا تجزیہ اور برآمدی طریقہ کارکے عنوان سے سیمینار سرحد چیمبرمیں منعقد کیا گیا۔ سیمینارایس سی سی آئی کے اشتراک سے منعقد کیا۔۔۔

 جس میںکے پی کے فرنیچر سیکٹر سے وابستہ کاروباری نمائندوںنے شرکت کی۔ٹڈاپ کی جانب سے افتتاح کے بعد فرنیچر ایسوسی ایشن (خیبرپختونخوا چیپٹر) کے چیئرمین نے اپنی تقاریر میں فرنیچر انڈسٹری کو درپیش اہم چیلنجز پر روشنی ڈالی۔تکنیکی سیشن میں 3 اہم پریزنٹیشنز پیش کی گئیں۔ پاکستان فاریسٹ انسٹیٹیوٹ سے ڈاکٹر زاہد رؤف اور ڈاکٹر تنویر حسین نے لکڑی کی شناخت اور معیار کے تجزیے کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ ٹڈاپ کی نادیہ فاروقی (ڈائریکٹر) اور زاہد محمد (ڈپٹی ڈائریکٹر) نے بین الاقوامی تجارت اور فرنیچر انڈسٹری سے متعلق برآمدی طریقہ کار پر قیمتی معلومات فراہم کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں