ڈالر کی قدر میں اضافہ، 283روپے 87پیسے کا ہوگیا

ڈالر کی قدر میں اضافہ، 283روپے 87پیسے کا ہوگیا

کراچی (آئی این پی) ایران اسرائیل جنگ میں شدت آنے کے بعد پاکستان میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا۔

 کرنسی ڈیلرز کے مطابق مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باعث پاکستان میں امپورٹرز نے ایل سیز کے لیے ملکی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی طلب بڑھا دی ہے ۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے دن انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں 17 پیسے اضافہ دیکھا گیا۔امریکی کرنسی کی نئی قیمت 283 روپے 87 پیسے ہو گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں