سونے کی قیمت میں 300روپے کمی ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی پی)ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 300 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 1 سو 65 روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 1 سو 65 روپے کا ہوگیا ہے ۔ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 257 روپے کمی کے بعد 307,325 روپے سے کم ہو کر 307,068 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 281,724 روپے سے کم ہو کر 281,489 روپے ہوگئی۔