درجہ حرارت غیر معمولی بڑھنے سے کپاس کی فصل متاثر

 درجہ حرارت غیر معمولی بڑھنے سے کپاس کی فصل متاثر

کراچی(بزنس رپورٹر)ملک کے بیشتر کپاس اگانے والے علاقوں میں درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافے کے باعث کپاس کی فصل شدید متاثر ہونے لگی ہے جس کے باعث فی ایکڑ پیداوار میں 5 سے 10 فیصد تک کمی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کاٹن جنرز فورم کے چیئرمین احسان الحق کے مطابق جنوبی پنجاب، سندھ اور دیگر اہم کاٹن زونز میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کر چکا ہے جو کپاس کیلئے نہایت نقصان دہ ہے۔ کاٹن جنرز فورم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سخت گرمی کے باعث فصل پر لگے ٹینڈے اور پھول جھڑنے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جس سے نہ صرف پیداوار میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے بلکہ کھلی ہوئی کپاس کا ریشہ اور بیج بھی متاثر ہو رہے ہیں جو فصل کے معیار پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ احسان الحق کا کہنا ہے کہ کاشتکاروں کو فوری حفاظتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ممکنہ نقصان کو روکا جا سکے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں