ڈالر کی قدر میں کمی، تولہ سونا 3800 روپے سستا

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 10 پیسے کی کمی سے 283.77 روپے پر آگیا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر 09 پیسے کی کمی سے 285 روپے 80 پیسے پر بندا۔
دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 39 ڈالر کی کمی سے 3327 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 3800 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 54 ہزار 365 کاہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 258 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 3 ہزار 810 روپے ہوگئی۔ دریں اثناچاندی کی فی تولہ قیمت 9 روپے کی کمی سے 3790 روپے ہوگئی۔