ٹیکس ورلڈ نیویارک نمائش میں 9پاکستانی کمپنیوں کی شرکت متوقع
کراچی (بزنس رپورٹر)امریکا کے شہر نیویارک میں 23جولائی 2025سے شروع ہونے والی ٹیکس ورلڈ نیویارک، اپیرل سورسنگ، اور ہوم ٹیکسٹائل سورسنگ نمائش میں پاکستان سے 9 کمپنیاں شرکت کریں گی۔
یہ 3 روزہ نمائش مشرقی امریکا کی سب سے بڑی ٹیکسٹائل ا ور گارمنٹس نمائش ہے، جہاں 400سے زائد بین الاقوامی نمائش کنندگان ایتھکل سورسنگ، پائیدار فیبرکس اور ٹیکسٹائل، اپیرل، اور ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات کا بھرپور ڈسپلے کریں گے ۔ٹڈاپ کی جانب سے نمائش میں پاکستان پویلین کا بھی انعقاد کیا جائیگا جہاں6 کمپنیاں موجود ہوں گی۔میسے فرینکفرٹ پاکستان کے نمائندہ عمر صلاح الدین کے مطابق نمائش میں پاکستان سمیت چین، ترکیہ، بھارت، کوریا اور تائیوان جیسے بڑے ٹیکسٹائل بر آمد کنندگان ممالک شریک ہوں گے۔