گوکیش لیس مہم میں نمایاں کارکردگی پر بینکوں کیلئے اعزازات

گوکیش لیس مہم میں نمایاں کارکردگی پر بینکوں کیلئے اعزازات

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک کے ذیلی ادارے بینکنگ سروسز کارپوریشن نے تقسیمِ انعامات کی تقریب کا انعقاد کیا جس کا مقصد یہ تھا کہ۔۔۔

 مویشی منڈیوں میں گو کیش لیس مہم کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بینکوں کو ایوارڈ سے نوازا جاسکے ۔ایس بی پی بی ایس سی کے منیجنگ ڈائریکٹر معراج محمود نے مہم میں شریک بینکوں کی کاوشوں کو سراہا ۔مزید برآں اسٹیٹ بینک کے ڈیجیٹل مالی خدمات گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سہیل جواد نے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ میں اسٹیٹ بینک کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ گو کیش لیس مہم میں 24 بینکوں نے حصہ لیا جن کی شراکت داری سے پاکستان کی 54 بڑی مویشی منڈیوں میں کامیابی کے ساتھ یہ مہم چلائی گئی۔مہم کے نتیجے میں 64,553 ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز ہوئیں جنکی مالیت 4.656 ارب روپے تھی۔مہم کو مویشی منڈیوں کے بیوپاریوں اور خریداروں کی جانب سے بے حد پذیرائی ملی کیوں کہ مہم نے نقد پر ان کا انحصار کم کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں