این بی پی اعتماد اسلامی برانچ کا ڈی ایچ اے فیز2کراچی میں افتتاح
کراچی(بزنس ڈیسک)این بی پی اعتماد اسلامی بینک نے ڈی ایچ اے فیز۔2 کراچی میں نئی اسلامی بینکاری برانچ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔۔۔
جو مقامی کاروباری برادری کی مختلف مالی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ آس پاس کی رہائشی آبادی کو آسان اور قابل رسائی بینکاری خدمات فراہم کرے گی۔برانچ کا افتتاح کر کے این بی پی اعتماد اسلامی بینک نے علاقے میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کو تقویت دی ہے ۔نیشنل بینک کے صدر اور سی ای او رحمت علی حسنی، اے آئی بی جی کے ایس ای وی پی اور گروپ چیف فواد فرخ اور ایل سی ایم جی کے ایس ای وی پی اور گروپ چیف کریم اکرم خان نے برانچ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر برانچ کے معزز صارفین بھی موجود تھے ۔ برانچ کا افتتاح اس بات کا مظہر ہے کہ این بی پی اعتماد اسلامی بینک کاروباری برادری کی ترقی کے لیے پُرعزم اور ہر فرد کو اعلیٰ معیار کی بینکاری خدمات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔