اسٹاک ایکسچینج :مندی،69فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

اسٹاک ایکسچینج :مندی،69فیصدحصص کی قیمتیں گرگئیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کا بیشتر دورانیہ ریکارڈ تیزی پر منحصر رہا۔۔

 ،تاہم اسکے کے بعد پرافٹ ٹیکنگ سے کاروباری مندی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مندی کے رجحان سے 69.24 فیصد حصص کی قیمتیں گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے 99اربروپے منافع میں کم ہوگئے ۔ نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی کی توقعات، سیاسی ومعاشی استحکام، بلیو شپ کمپنیوں کے مثبت مالیاتی نتائج کے باعث کاروبار کے بیشتر دورانیے میں تاریخ ساز تیزی رہی جس سے ایک موقع پر 1920پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈرڈ انڈیکس 1لاکھ 39ہزار اور 1لاکھ 40ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی رقم کرگیا لیکن اس ریکارڈ تیزی میں فوری منافع کے حصول پر رحجان غالب ہونے سے جاری تیزی ایک موقع پر 322پوائنٹس کی مندی میں تبدیل ہوگئی ۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 68.14 پوائنٹس کی مندی سے 138597.36پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 22فیصد کم رہا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں