پاک قطر گروپ نے نیا سی آر ایم سسٹم متعارف کرا دیا
کراچی(بزنس ڈیسک)پاک قطر گروپ نے اپنے نئے اور جدید کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ (سی آر ایم) سسٹم کے کامیاب آغاز کا اعلان کیا ہے ۔۔
یہ سنگِ میل پاک قطرگروپ کے ٹیکنالوجی پارٹنر، میزون کنسلٹنگ کے تعاون سے حاصل کیا گیا ہے ۔یہ اسٹریٹجک ڈیجیٹل اقدام پاک قطر گروپ کے وژن کی جانب ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد جدت اور آپریشنل کارکردگی کے ذریعے کسٹمر کے تجربے کو بہتر بنانا ہے ۔ نئے کسٹمرریلیشن شپ مینجمنٹ سسٹم کواس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ یہ اندرونی کام کے بہاؤ کومنظم کرتاہے ، روابط کو فروغ دیتاہے اور گروپ کی تمام کمپنیوں میں مؤثر اور بروقت رابطے کو یقینی بناتاہے ۔پاک قطر فیملی تکافل لمیٹڈ کے سی ای اووقاص احمد نے کہاکہ نئے سسٹم کاآغازمحض ایک تکنیکی بہتری نہیں بلکہ ہمارے ممبران کو بہتر، تیز تر اور انفرادی انداز میں زیادہ خدمات فراہم کرنے کے غیر متزلزل عزم کی عکاسی کرتا ہے۔