امریکی ڈالر کی اصل قیمت250روپے ہے ، ملک بوستان
کراچی(رپورٹ:حمزہ گیلانی)ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے امریکی ڈالر کی اصل قیمت کو 250 روپے قرار دے دیا۔انہوں نے کہا کہ۔۔۔
اوپن مارکیٹ سے اسٹیٹ بینک کی ڈالر خریداری سمیت بالخصوص ڈالر کی ایران اور افغانستان اسمگلنگ مقامی سطح پر ڈالر کی قیمت کو بڑھا گئی تھی۔ملک بوستان کہتے ہیں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع ہوچکا ،عنقریب اوپن مارکیٹ سمیت انٹربینک میں ڈالر سستا ہوجائیگا ۔انہوں نے بتایا کہ ایف بی آر کے نئے قوانین سے دلبرداشتہ نان فائلرز کی جانب سے ڈالر کی خریداری اوپن مارکیٹ میں بڑھ رہی ہے ، اسی ضمن میں انہوں نے حکومت کو تجویز دی کہ ڈالر کی مانگ کو کم کرنے کیلئے حکومت کم از کم نقد 2 ہزار ڈالر یا کوئی بھی غیر ملکی کرنسی کی خریداری پر عائد کردہ ٹیکس کو ختم کردیں تاکہ ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کی طلب میں نمایاں کمی ہونے لگے ، بیرونی ادائیگیوں کے بعد بھی زرمبادلہ ذخائر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے ، اسی وجہ سے مستقبل قریب میں روپے کی قدر مزید بہتر ہوگی۔