شرح سود میں کمی کا وقت آ گیا، پی سی جے سی سی آئی
لاہور(اے پی پی)پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PCJCCI)کے صدر نذیر حسین نے کہا ہے کہ مہنگائی میں نمایاں کمی اور معاشی اشاریوں میں بہتری کے بعد اب شرح سود میں کمی کے لیے مناسب وقت آ چکا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ افراطِ زر 4 فیصد تک گر چکا ہے جبکہ کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) کی شرح صرف 0.3 فیصد رہ گئی ہے ، جو ملک میں قیمتوں کے استحکام کی عکاسی کرتی ہے ۔