فاطمہ فرٹیلائزر کا دل سے سرسبز ملی نغمہ مقابلہ
کراچی(بزنس ڈیسک)فاطمہ فرٹیلائزر نے یومِ آزادی منانے کا ایک منفرد اور نیا انداز اپناتے ہوئے نوجوانوں کے لیے دل سے سرسبز کے نام سے ملی نغمہ مقابلے کا آغاز کر دیاہے ۔
اس ملک گیر مقابلے کا مقصد حب الوطنی کے جذبے کو اجاگر کرنا اور نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو سامنے لانے کا موقع فراہم کرنا ہے ۔اس مہم میں پاکستان بھر سے افراد کسی بھی ملی نغمے پر ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر #DilSeSarsabz ہیش ٹیگ کے ساتھ اپ لوڈ کر کے حصہ لے سکتے ہیں۔ موصول ہونے والی ویڈیوز میں سے 10 خوش نصیب شرکاء کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، جو جیوری کے سامنے لائیو پرفارم کریں گے ۔فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز، رابیل سدو زئی نے کہاکہ اصل ترقی لوگوں کو بااختیار بنانے اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے سے حاصل ہوتی ہے ۔