امریکہ کے ساتھ 19 فیصد ٹیرف کا حصول بڑی کامیابی، سارک چیمبر
لاہور(آن لائن)سارک چیمبرکے سابق صدر افتخار علی ملک نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ 19 فیصد کا تجارتی ٹیرف فریم ورک پاکستان کے برآمدگی شعبے کے لیے بڑی پیش رفت ہے اور۔۔۔
اس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حکومتی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ اتوار کو یہاں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی ٹیرف کے چیلنجز کے درمیان امریکہ کے ساتھ 19 فیصد ٹیرف فریم ورک کا حصول ایک بڑی کامیابی ہے جس سے ہماری برآمدی صلاحیت کو تحفظ فراہم ہوا ہے۔