جدیداے ٓئی فیچرزکے ساتھ اوپو Reno14 سیریزپاکستان میں متعارف

جدیداے ٓئی فیچرزکے ساتھ اوپو Reno14 سیریزپاکستان میں متعارف

لاہور(بزنس ڈیسک)معروف عالمی اسمارٹ فون برانڈ اوپو نے پاکستان میں اپنی نئی Reno14سیریز متعارف کرا دی ہے ، جو صارفین کے لیے جدید AI فیچرز، شاندار فوٹوگرافی اور خوبصورت ڈیزائن کا امتزاج پیش کرتی ہے ۔ Reno14 سیریز اب پری

 آرڈر کے لیے دستیاب ہے ، جس میں تین ماڈلز Reno14 F 5G ،Reno14 5G اور Reno14 Pro 5Gشامل ہیں۔اس سیریز میں AIفلیش فوٹوگرافی فیچر بھی فراہم کیا گیا ہے جو کہ صارفین کو ٹرپل فلیش کیمرہ سسٹم کے ذریعے کم روشنی میں شاندار تصویریں لینے کے قابل بناتی ہے ۔ چاہے آپ پورٹریٹ لے رہے ہوں یا 3.5x ٹیلی فوٹو کیمرہ کے ساتھ زوم کر رہے ہوں، Reno14 سیریز ہر لمحے کو واضح، رنگین اور اسٹوڈیو جیسا بناتی ہے ۔اوپو بہترین فوٹوگرافی کے ساتھ ساتھ دیگر AI فیچرزبھی فراہم کرتا ہے ۔ Geminiکے ساتھ شراکت سے صارفین کو مزید بہتر AI تجربات اور موجودہ ٹولز میں اپگریڈزملیں گی جوکہ روزمرہ کے استعمال کو مزید اسمارٹ اور مؤثر بناتے ہیں۔ اس کے علاوہ، AI Livephotoکی مددسے ہرلمحہ بہترین طریقے سے محفوظ کیا جاسکتا ہے ۔اوپوکے جدید AI Editor 2.0میں شامل ایڈیٹنگ ٹولز ، AI Recompose،AI Unblur،AI Reflection Remover، AI EraserاورAI Perfect Shot صرف ایک ٹیپ پر پروفیشنل ایڈیٹنگ ممکن بناتا ہے ۔اس کے ساتھ ساتھReno14 سیریز کاخوبصورت \\\' ڈیزائن،یونی باڈی گلاس بیک، باریک اسکرین بیزلز اور IP69 ریٹنگ کے ساتھ آتا ہے جو کہ نہ صرف دلکش ہے بلکہ روز مرہ کے سخت حالات کا بھی مقابلہ کرتا ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں