روپے کی قدر میں بہتری، سونا مزید 900روپے سستا

 روپے کی قدر میں بہتری، سونا مزید 900روپے سستا

کراچی(بزنس رپورٹر)رواں کاروباری ہفتے کے دوران ملکی کرنسی مارکیٹ میں روپے کی قدر میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، تاہم یورو اور برطانوی پاونڈ کے مقابلے میں روپے کو دباؤ کا سامنا رہا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر ایک ہفتے کے دوران 40 پیسے سستا ہوا اور 282.45 روپے سے کم ہوکر 282.06 روپے پر بند ہوا۔ اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 35 پیسے گھٹ گئی اور 284.90 روپے سے کم ہوکر 284.55 روپے پر آگئی۔ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک اور اوپن مارکیٹ کے نرخوں میں فرق بھی مزید کم ہوا اور یہ 2.49 روپے پر آ گیا۔علاوہ ازیں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے پر آگیا جبکہ فی دس گرام سونا 771 روپے گھٹ کر 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں