روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس:رقوم 10ارب 74کروڑ ڈالر سے تجاوز
کراچی(بزنس رپورٹر)بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے موصول ہونے والی مجموعی رقوم جولائی 2025ء کے اختتام تک 10 ارب 74 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق موصول ہونے والی رقوم میں سے 1 ارب 83 کروڑ 60 لاکھ ڈالر وطن واپس بھیجے جا چکے ہیں، جبکہ6 ارب 89 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری اور استعمال مقامی معیشت میں کیا گیا ۔ اس طرح ملک پر باقی رہ جانے والی قابلِ واپسی واجبات کا حجم 2 ارب 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے رقوم کی آمد نہ صرف ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دے رہی ہے بلکہ مقامی سرمایہ کاری میں اضافے کا بھی باعث بن رہی ہے۔