معیشت صحیح سمت میں گامزن ہے، عاطف اکرام شیخ
اسلام آباد (اے پی پی)ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملک کے تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں اور معیشت صحیح سمت میں گامزن ہے۔
اگر حکومت بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کرے تو پاکستان اپنی ایکسپورٹ بڑھا کر معیشت کو مستحکم کر سکتا ہے ۔یہ بات انہوں نے چیئرمین آذربائیجان پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن بختاوری کی جانب سے منعقدہ عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔