کراچی چیمبر کے پلیٹ فارم سے شجرکاری انقلابی قدم ہوگا، فیصل خلیل
کراچی(این این آئی)کراچی چیمبر کے نائب صدر فیصل خلیل احمد نے کہا ہے کہ کراچی چیمبر کے پلیٹ فارم سے شہر میں شجرکاری انقلابی قدم ہوگا۔۔۔
موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی آلودگی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے گرین کراچی وقت کی اہم ضرورت ہے ، دنیا کے مقابلے میں پاکستان کاربن کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے لیکن عالمی ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہورہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔