ڈیجیٹل جدت پاکستان میں مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانے کا بنیادی ذریعہ ، جہانزیب خان

ڈیجیٹل جدت پاکستان میں مالیاتی شمولیت کو آگے بڑھانے کا بنیادی ذریعہ ، جہانزیب خان

کراچی(بزنس ڈیسک)ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر و سی ای او، جہانزیب خان نے کہا ہے کہ مقامی مارکیٹ کی بصیرت اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جانے والی ڈیجیٹل جدت ملک بھر میں وسیع پیمانے پر مالی شمولیت کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس وقت پاکستان کی مالی شمولیت کی شرح 60 فیصد سے زائد ہے ۔یہ بات انہوں نے منی 20/20 مڈل ایسٹ کے پہلے ایڈیشن میں کہی۔پروگرام میں فِن ٹیک اور ڈیجیٹل بینکاری کے بین الاقوامی ماہرین روب کیمرون (گلوبل ہیڈ آف ایکسیپٹنس سلوشنز، ویزا)اور احمد حبیب الحداد (سینئر ڈائریکٹر - پروڈکٹ ڈویلپمنٹ، ایس ٹی سی بینک) نے بھی شرکت کی۔ جہانزیب خان نے اس موقع پر پاکستان کے مالی شمولیت کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں ایزی پیسہ جیسے ڈیجیٹل بینکاری پلیٹ فارمز کے کردار کو بھی اجاگر کیا۔سیشن میں جہانزیب خان نے ایزی پیسہ کے رواں برس تجارتی آپریشنز کا آغاز کرنے والے پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل ریٹیل بینک بننے کے سفر کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ایزی پیسہ نے لاکھوں افراد، خاص طور پر نظر انداز اور پسماندہ طبقات تک مالی سہولتیں پہنچا کر ایک بڑے پیمانے پر اثر ڈالا ہے ، جو ایک ایسے ملک کے لیے نہایت اہم ہے جسے خطے کی سب سے بڑی 'ان بینکڈ' معیشتوں میں شمار کیا جاتا ہے ۔واضح رہے کہ Money20/20 ایک اہم عالمی فِن ٹیک پلیٹ فارم ہے جو 2012 سے بینکوں، فِن ٹیکس، بڑی ٹیک کمپنیوں، ریگولیٹرز، اسٹارٹ اپس اور سرمایہ کاروں کو ایک جگہ اکٹھا کررہا ہے جس کا مقصد مالیاتی سرمایہ کاری کا ایک بہتر مستقبل تشکیل دینا ہے ۔ یہ ایونٹ دنیا کی سب سے متحرک مارکیٹوں میں جدت اور تعاون کو فروغ دینے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے ۔ہر پانچ میں سے ایک پاکستانی پر ایزی پیسہ کا صارف ہے ، جس میں 31 فیصد خواتین شامل ہیں۔ 2024 میں، ایزی پیسہ نے 2.7 ارب سے زائد لین دین پروسیس کیے جن کی مالیت 9.5 کھرب روپے سے زیادہ تھی، جو پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار (GDP) کا تقریباً 9 فیصد بنتا ہے ۔ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک پاکستان میں ڈیجیٹل بینکاری اور مالی خودمختاری کے نئے معیارات قائم کر رہا ہے۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں