گل فوڈ مینوفیکچرنگ میں پاکستان کی جدید فوڈ ٹیکنالوجی کی نمائش

گل فوڈ مینوفیکچرنگ میں پاکستان  کی جدید فوڈ ٹیکنالوجی کی نمائش

دبئی (اے پی پی)دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں جاری گل فوڈ مینوفیکچرنگ 2025 نمائش میں پاکستان کی 11 کمپنیوں نے اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کی ہیں۔۔۔

 وام کے مطابق ان میں سے 7کمپنیاں فوڈ پیکیجنگ اور پراسیسنگ کے شعبے کی نمائندگی کررہی ہیں جبکہ 4کمپنیاں فوڈ اجزاکے شعبے سے تعلق رکھتی ہیں ۔ پاکستانی نمائش کنندگان خوراک کی تیاری، پیکیجنگ، لیبلنگ، پرنٹنگ اور سپلائی چین سسٹمز سے متعلق جدید مصنوعات اور ٹیکنالوجیز پیش کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں