اسٹیٹ لائف کا گلگت میں او پی ڈی انشورنس اسکیم کیلئے معاہدہ
اسلام آباد (بزنس ڈیسک) اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان نے حکومتِ گلگت بلتستان کے تعاون سے گلگت میں پائلٹ آؤٹ پیشنٹ ڈپارٹمنٹ (او پی ڈی)انشورنس اسکیم کیلئے باضابطہ دستخطی تقریب منعقد کی۔
معاہدے پراسٹیٹ لائف کے ڈویژنل ہیڈ ہیلتھ اشعر اور گلگت بلتستان کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سید اشتیا ق حسین نے دستخط کیے۔ تقریب میں حکومتِ گلگت بلتستان کے سیکریٹری صحت آصف اللہ ، پارلیمانی سیکریٹری ذوالفقار علی، چیف ایگزیکٹو آفیسر شعیب جاوید حسین اوراسٹیٹ لائف کے سینئر نمائندگان نے بھی شرکت کی۔یہ منصوبہ گلگت بلتستان کے منتخب اضلاع میں مریضوں کیلئے مفت او پی ڈی کی سہولیات متعارف کراتا ہے ۔ یہ پراجیکٹ جرمن ترقیاتی بینک کے مالی تعاون سے جاری ہے جس نے اس پائلٹ مرحلے کیلئے 40 کروڑ 7 لاکھ روپے سے زائد کی رقم مختص کی ہے ۔شعیب جاوید نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں صحت کا نظام نمایاں طور پر بدل چکا ہے ، اوراسٹیٹ لائف کو اس تبدیلی کا مرکز ہونے کا اعزاز حاصل ہوا ہے ۔