ڈالر کی نسبت روپیہ مزید تگڑا،سونے کی قیمت میں استحکام

ڈالر کی نسبت روپیہ مزید تگڑا،سونے کی قیمت میں استحکام

کراچی (بزنس رپورٹر)انٹربینک میں جمعہ کو بھی ڈالر کی قدر بڑھ گئی ،ادھر سونے اور چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔۔۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 3پیسے کی کمی سے 280.82 روپے کاہوگیا۔یاد رہے کہ جمعرات کو ڈالر280.85 روپے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4007 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 4 لاکھ 23 ہزار 62 روپے پر برقرار رہا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3لاکھ 62 ہزار 707 روپے پر مستحکم رہی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 5112 روپے پر برقرار رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں