بینک اسلامی کو بیسٹ بینک آف دی ایئر 2024کا اعزاز دیا گیا
کراچی(بزنس ڈیسک)بینک اسلامی کو سی ایف اے سوسائٹی پاکستان کی جانب سے منعقدہ 22ویں سالانہ ایکسِلینس ایوارڈز تقریب میں مڈ سائزڈ بینکس کیٹیگری میں بیسٹ بینک آف دی ایئرکا اعزاز دیا گیا ۔
یہ کامیابی بینک اسلامی کے اس نمایاں کردار کا اعتراف ہے جو اس نے ملک کی معیشت سے رِبوٰ کے خاتمے کی قومی مہم میں ادا کیا، اور اس کے ساتھ ہی اسلامی مالیاتی خدمات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں اس کے مرکزی کردار کو بھی اجاگر کرتا ہے ۔یہ اعزاز بینک اسلامی کی رواں سال حاصل کی گئی دیگر قومی و بین الاقوامی کامیابیوں میں ایک اور سنگ میل ہے ، جن میں یورومنی اسلامک فنانس ایوارڈز، گلوبل اسلامک فنانس ایوارڈز ،ڈریگنز آف پاکستان اور پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز شامل ہیں۔