قوم متحد، دہشت گردی سے پاکستان متاثر نہیں ہوگا،حسن بخشی

قوم متحد، دہشت گردی سے پاکستان متاثر نہیں ہوگا،حسن بخشی

کراچی (بزنس رپورٹر )ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز پکے چیئرمین حسن بخشی نے اسلام آباد میں خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن قوتوں کی بزدلانہ کارروائی ملک کے امن و استحکام پر حملہ ہے۔

ملک دشمن عناصر اپنے عزائم حاصل نہیں کر پائیں گے ، دہشتگردی سے پاکستان متاثر نہیں ہوگااور  قوم ایسے واقعات کے خلاف متحد ہے ۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی وحدت ہی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ عزم ہی ملک کو محفوظ مستقبل کی جانب لے جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں