اکتوبر:ـ آئی ٹی برآمدات38.60 کروڑ ڈالرکی بلندسطح پر

اکتوبر:ـ آئی ٹی برآمدات38.60 کروڑ ڈالرکی بلندسطح پر

4 ماہ میں برآمدات20فیصدبڑھ کر 1 ارب 20کروڑ ڈالر رہیں،اسٹیٹ بینک

کراچی(بزنس رپورٹر)انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر نے برآمدات کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اکتوبر 2025 میں آئی ٹی برآمدات 38 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں جو ملکی تاریخ کی بلند ترین ماہانہ سطح ہے ۔ جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق یہ اضافہ سالانہ بنیادوں پر 17 فیصد جبکہ ماہانہ بنیادوں پر بھی 5.5 فیصد رہا جبکہ ستمبر 2025 میں آئی ٹی برآمدات 36 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ ہوئی تھیں۔ رواں مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں برآمدات 1 ارب 40 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں جو گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 1 ارب 20 کروڑ ڈالر تھیں۔

یوں سالانہ بنیادوں پر مجموعی اضافہ 20 فیصد رہا ۔آئی ٹی ماہرین کے مطابق غیر ملکی کرنسی اکاؤنٹس میں برآمدی آمدن کی حد 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کرنے کا حکومتی فیصلہ شعبے کی نمو کی بڑی وجہ ہے جس سے آئی ٹی کمپنیوں کو سرمایہ کاری اور توسیع میں سہولت ملی ہے۔ دوسری جانب روپے کی قدر کا ڈالر کے مقابلے میں استحکام بھی برآمد کنندگان کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں