ڈالر 4پیسے ،تولہ سونا 2700روپے سستا،چاندی مہنگی
تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار 162 ،دس گرام 3 لاکھ 80 ہزار 797 کاہوگیا
کراچی(بزنس رپورٹر)انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو بھی ڈالر کی قدر میں کمی کارجحان رہا،ادھرعالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی جب کہ چاندی کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4پیسے کی کمی سے 280.47 روپے پر بند ہوا۔یاد رہے کہ پیر کو پیر کو مقامی کرنسی 280.51 پر بند ہوئی تھی۔دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کی کمی سے 4218 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 2 ہزار 700 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 44 ہزار 162 روپے کا ہوگیا۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 315 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 80 ہزار 797 روپے ہوگئی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 41 روپے کے اضافے سے پہلی بار 6 ہزار کی بلند سطح عبور کرتے ہوئے 6 ہزار 4 روپے ہوگئی۔