نشاط گروپ نے جے کووJ7ایس ایچ ایس کی پہلی کامیاب رول آؤٹ مکمل کرلی
فیصل آباد(بزنس ڈیسک)نشاط گروپ نے اپنے جدیدسی کے ڈی پلانٹ میں جے کووJ7 ایس ایچ ایس کی پہلی کامیاب رول آؤٹ مکمل کرتے ہوئے آٹو موٹیو انڈسٹری میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی ہے۔
یہ سنگِ میل اگست 2025 میں گاڑی کے باضابطہ آغاز کے صرف چار ماہ بعد عبور کیا گیا ہے ۔نشاط گروپ اپنے وژن کے مطابق صارفین کو جدید، اعلیٰ معیاری اور مناسب قیمت آٹو موٹیو خدمات اور سہولیات فراہم کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہے ۔ چین کے سب سے بڑے کار ایکسپورٹر چیری انٹرنیشنل کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری اوموڈا اینڈ جے کوو جیسے عالمی پریمیم برانڈز کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے ۔