وکی کوشل نے والد بننے کو سب سے بڑا لمحہ قرار دیدیا
ممبئی (آئی این پی)بالی ووڈ اداکار وکی کوشل نے والد بننے کے تجربے کو 2025 کا سب سے بڑا لمحہ قرار دیا ہے ۔وکی نے ایک انٹرویو میں کہا کہ۔۔۔
یہ تجربہ نہ صرف زندگی میں خوشی لے کر آیا بلکہ واقعی جادوئی اور گہرا اثر رکھنے والا لمحہ بھی ثابت ہوا۔اداکار نے مزید کہا کہ میں سوچتا تھا کہ والد بننے کے جذبات مجھے بہت زیادہ جذباتی بنا دیں گے ، لیکن حقیقت میں یہ لمحہ توقعات سے بھی زیادہ یادگار اور دل کو چھو لینے والا تھا،تجربہ انہیں زندگی کی چھوٹی خوشیوں اور خاندان کے حقیقی معنی کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کرتا ہے ۔