وفاقی چیمبر کی مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم سے مدد طلب
بیوروکریسی مسائل حل کرنے پر آمادہ نہیں ہے،نائب صدر امان پراچہ
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی چیمبر کے نائب صدر اور ملک کے معروف بزنس مین امان پراچہ نے وزیراعظم میاں شہباز شریف سے اپیل کی کہ وہ فوری طور پر کاروباری برادری کے نمائندوں سے ملاقات کریں تاکہ انہیں درپیش مسائل سے آگاہی دی جاسکے ۔گزشتہ روزاپنے بیان میں وفاقی چیمبر کے نائب صدرامان پراچہنے تشویش ظاہر کی کہ بیوروکریسی مسائل حل کرنے پر آمادہ نہیں اور بے شمار فائلیں اب بھی میزوں کے نیچے دب کر پڑی ہوئی ہیں۔انہوں نے چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) کے طور پر تعینات ہونے پر جنرل سید عاصم منیر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں قومی ہیرو قرار دیا۔امان پراچہ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے بھارت کو شکست دے کر قوم کا وقار بلند کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر اور ان کی ٹیم کی کوششوں نے ملک کو دوبارہ درست سمت میں ڈالا اور ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں پاکستان کی ترقی کو کوئی نہیں روک سکے گا۔